-Advertisement-

امریکہ ایران مذاکرات بے نتیجہ ختم، جے ڈی وینس کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف

تازہ ترین

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں...
-Advertisement-

امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وانس اپنے دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہو گئے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ایران کے ساتھ ہونے والے طویل مذاکرات کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکے۔

جے ڈی وانس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ اکیس گھنٹوں کے دوران ایرانی وفد کے ساتھ تفصیلی اور سنجیدہ بات چیت کی گئی جو کہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ان مذاکرات میں کوئی معاہدہ طے نہیں پا سکا، تاہم ان کا ماننا تھا کہ اس ناکامی کا نقصان ایران کو امریکہ کی نسبت کہیں زیادہ ہوگا۔

امریکی نائب صدر نے پاکستان کی میزبانی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات میں تعطل کی وجہ پاکستان کی جانب سے کی گئی کوششوں میں کوئی کمی نہیں تھی۔

جے ڈی وانس نے کہا کہ دونوں رہنما بہترین میزبان ثابت ہوئے اور پاکستان نے فریقین کے درمیان خلیج کو کم کرنے اور معاہدے تک پہنچنے کے لیے انتہائی مخلصانہ اور شاندار کردار ادا کیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -