-Advertisement-

مذاکرات کے نتائج عالمی امن کے فروغ کا باعث بنیں گے: مریم اورنگزیب

تازہ ترین

امریکا کا آبنائے ہرمز کی فوری ناکہ بندی اور ایرانی ٹول ادا کرنے والے جہازوں کو روکنے کا اعلان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا...
-Advertisement-

صوبائی وزیر اور مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے نتائج خطے میں استحکام اور عالمی امن کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان مذاکرات نے ثابت کر دیا ہے کہ سفارت کاری ایک مسلسل عمل ہے جس کا مقصد پائیدار امن کا قیام ہے۔

مریم اورنگزیب نے مذاکرات کی کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے ملکی تاریخ کا ایک فیصلہ کن لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے عالمی سطح پر اپنایا گیا متوازن اور باوقار موقف ملک کی ساکھ میں اضافے کا باعث بنا ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ گزشتہ چار روز کے دوران بین الاقوامی مہمانوں کی بہترین میزبانی نے پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور روایتی مہمان نوازی کا دنیا بھر میں لوہا منوایا ہے۔ ان کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کا واضح پیغام ہے کہ ملک کا مستقبل قابل اور بصیرت مند قیادت کے ہاتھوں میں محفوظ ہے۔

مریم اورنگزیب نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے ایک غیر جانبدار اور قابل اعتماد ثالث کے طور پر اپنی حیثیت کو مستحکم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے بڑھتے ہوئے قد کاٹھ سے ثابت ہوتا ہے کہ ملک درست سمت میں گامزن ہے اور عالمی برادری میں اس کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -