-Advertisement-

ترکیہ کا نیتن یاہو کو ‘عہدِ حاضر کا ہٹلر’ قرار، سفارتی کشیدگی میں اضافہ

تازہ ترین

ہنگری: 16 سالہ اقتدار کے بعد وکٹر اوربان کو شکست، یورپی یونین نواز پیٹر میگیار کامیاب

ہنگری میں ہونے والے عام انتخابات میں سولہ برس تک اقتدار پر براجمان رہنے والے وزیر اعظم وکٹر اوربان...
-Advertisement-

ترکیہ کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم کے سوشل میڈیا بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے انہیں دور حاضر کا ہٹلر قرار دے دیا ہے۔ یہ کشیدگی ترکیہ کی جانب سے اکتوبر 2025 میں غزہ جانے والے امدادی قافلے صمود پر اسرائیلی بحری کارروائی کے بعد سامنے آئی ہے۔ ترک میڈیا کے مطابق استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر نے اسرائیلی وزیراعظم سمیت 35 ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کی ہے جس میں انہیں 4596 سال تک قید کی سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ترک دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو کا مقصد خطے میں امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنا اور اپنی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو جاری رکھنا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے ترک صدر پر بے بنیاد الزامات دراصل ان سچائیوں کا نتیجہ ہیں جو ترکیہ ہر عالمی فورم پر اٹھاتا رہا ہے۔ وزارت خارجہ نے یاد دلایا کہ نومبر 2024 میں بین الاقوامی فوجداری عدالت بھی نیتن یاہو کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔

استنبول کے پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے تیار کردہ فرد جرم میں 35 اسرائیلی حکام پر انسانیت کے خلاف جرائم، نسل کشی، تشدد، لوٹ مار اور نقل و حمل کے ذرائع کو اغوا کرنے جیسے سنگین الزامات شامل ہیں۔ اس مقدمے کا آغاز اقوام متحدہ کے سمندری قانون اور ترک ضابطہ فوجداری کے تحت کیا گیا ہے۔ ستمبر 2025 میں اسرائیلی بحری افواج نے بین الاقوامی پانیوں میں صمود فلوٹیلا کو روکا تھا جس میں گریٹا تھنبرگ، یورپی پارلیمنٹ کی رکن ریما حسن اور الجزیرہ کے صحافی عمان فیاض سمیت متعدد عالمی کارکن سوار تھے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ترکیہ کے اقدام کو مسترد کرتے ہوئے ترک صدر پر کرد شہریوں کے خلاف کارروائیوں کا الزام عائد کیا ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے بھی ترک صدر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے اقدامات کو سیاسی ڈرامہ قرار دیا ہے۔ یہ عدالتی کارروائی اس وقت شروع کی گئی جب اسرائیلی فورسز نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے بحری جہازوں کو زبردستی قبضے میں لے کر رضاکاروں کو حراست میں لیا تھا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -