-Advertisement-

ایران سے مزید 20 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

تازہ ترین

زنجبار میں امریکی انفلوئنسر کی پراسرار موت، لواحقین کا شفاف تحقیقات کا مطالبہ

نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی ایک امریکی فیملی اپنی بیٹی کی بیرونِ ملک پراسرار موت کے بعد انصاف...
-Advertisement-

کوئٹہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ پینتالیسویں روز بھی جاری رہا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق منگل کے روز مزید 20 افراد گبد ریمدان بارڈر کے راستے اپنے وطن پہنچ گئے۔

انتظامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ 45 دنوں کے دوران گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے واپس آنے والے پاکستانیوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 172 تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب 28 فروری سے اب تک 10 ہزار 619 افراد تفتان بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہو چکے ہیں۔ اس طرح 28 فروری سے اب تک گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کے ذریعے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کی کل تعداد 13 ہزار 791 ہو گئی ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ وطن واپس آنے والوں میں زائرین، ملاح، مزدور، تاجر اور ایران، عمان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے طلبا شامل ہیں۔ سرحد پر پہنچنے والے تمام افراد کی امیگریشن کے عمل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال اور کلیئرنس کا عمل بھی مکمل کیا جا رہا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -