-Advertisement-

کراچی: امتحانی پرچے آؤٹ کرنے والے گروہ کے چار سرغنہ گرفتار، 13 ہزار طلبہ کا نیٹ ورک بے نقاب

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کو کھلا رکھنے کے لیے چین کا سعودی ولی عہد سے رابطہ

بیجنگ نے آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے دوبارہ بڑھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چینی صدر شی...
-Advertisement-

کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے دوران پرچہ لیک کرنے والے منظم گروہ کے خلاف پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی آئی اے پولیس کے مطابق ملزمان کو کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، سرجانی، نیو کراچی اور گلشنِ اقبال سے حراست میں لیا گیا۔

گرفتار ہونے والوں کی شناخت مبین خان، اسامہ، بلال اور عبدالرزاق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم مبین خان سندھ مدرسۃ الاسلام میں سائبر سیکیورٹی کا آخری سال کا طالب علم ہے، جس نے تیرہ ہزار طلبہ پر مشتمل تیرہ گروپس بنا رکھے تھے۔ دیگر گرفتار ملزمان میں بھی ایک انٹرمیڈیٹ کا طالب علم شامل ہے۔

تحقیقات سے انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان امتحانات سے ایک رات قبل پرچہ لیک کرنے کی ضمانت دیتے تھے اور اس کے عوض طلبہ سے بھاری رقوم بٹورتے تھے۔ ادائیگیوں کے لیے آن لائن بینکنگ چینلز کا استعمال کیا جاتا تھا اور ایک طالب علم سے چالیس ہزار روپے تک وصول کیے جاتے تھے۔

پولیس کے مطابق اس مافیا نے نقل کے لیے جدید طریقہ کار اپنا رکھا تھا۔ یہ گروہ نہ صرف امتحانی مراکز کے قریبی خفیہ مقامات پر سرگرم تھا بلکہ طلبہ کے گھروں پر بھی پرچہ حل کروانے کے سیشنز کا اہتمام کرتا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -