-Advertisement-

وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی ناظم الامور کی ملاقات، سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

جنوبی لبنان میں اسرائیلی موجودگی برقرار، رہائشیوں کو علاقے سے دور رہنے کی تنبیہ

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان امریکا کی ثالثی میں طے پانے والی دس روزہ جنگ بندی کے باوجود...
-Advertisement-

وزیر داخلہ محسن نقوی اور پاکستان میں تعینات امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔ امریکی سفارت خانے میں ہونے والی اس نشست میں پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے لیے سیکیورٹی کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی فعال کوششوں کو سراہا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی حکام کو مذاکرات کے لیے کیے گئے سیکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اسلام آباد میں ہونے والے آئندہ مذاکرات کے نتائج مثبت اور کامیاب ثابت ہوں گے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -