-Advertisement-

میکسیکو: منشیات مخالف چھاپے کے بعد کار حادثے میں دو امریکی سفارتی اہلکاروں سمیت چار افراد ہلاک

تازہ ترین

ایران، امریکہ مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان کی ثالثی کی پیشکش

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں ایران اور...
-Advertisement-

شمالی میکسیکو میں انسداد منشیات کے ایک بڑے آپریشن سے واپسی پر پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں امریکی سفارت خانے کے دو اہلکاروں سمیت چار افسران ہلاک ہو گئے۔

ریاستی پراسیکیوٹر سیزر جوریگوئی نے میڈیا کو بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب حکام پانچ گاڑیوں کے قافلے میں واپس آ رہے تھے۔ قافلے کی قیادت کرنے والی گاڑی بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔

مذکورہ حکام تین ماہ طویل تحقیقات کے بعد موریلوس کے علاقے میں چھ خفیہ لیبارٹریوں پر چھاپے مار کر واپس آ رہے تھے۔ پراسیکیوٹر کے مطابق یہ لیبارٹریاں ملک میں کیمیائی منشیات کی تیاری کے سب سے بڑے مراکز میں سے ایک تھیں۔

ہلاک ہونے والے امریکیوں کی شناخت بطور انسٹرکٹر افسران کی گئی ہے جو امریکا اور میکسیکو کے درمیان انسداد منشیات تعاون کے تحت تربیتی امور انجام دے رہے تھے۔ امریکی سفارت خانے کے ان دو اہلکاروں کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

میکسیکو کے ریاستی اٹارنی جنرل کے دفتر نے مقامی ہلاک شدگان کی شناخت اسٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی کے فرسٹ کمانڈر پیڈرو رومان اوسوگیرا سروانٹس اور افسر مینوئل جینارو مینڈیز مونٹیس کے طور پر کی ہے۔

امریکی سفیر رونلڈ جانسن نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں ہلاک شدگان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ ان خطرات کی یاد دہانی ہے جن کا سامنا میکسیکو اور امریکا کے اہلکار اپنی کمیونٹیز کے تحفظ کے لیے کرتے ہیں۔

میکسیکو میں حالیہ مہینوں کے دوران منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آئی ہے۔ فروری میں بحریہ نے دورانگو کے علاقے میں ایک خفیہ لیبارٹری سے پانچ ہزار پاؤنڈ سے زائد میتھ ایمفیٹامین تلف کی تھی، جبکہ جنوری میں دورانگو، سینووا اور میچواکان سے بھی بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی تھیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -