-Advertisement-

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کا علاقائی صورتحال پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

تازہ ترین

پاکستان کی درخواست پر ٹرمپ کا جنگ بندی میں توسیع کا اعلان، بندرگاہوں کی ناکہ بندی برقرار

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کر...
-Advertisement-

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں حالیہ پیش رفت کے تناظر میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے سفارتی کوششوں اور باہمی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔

سعودی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و امان کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک نے اہم علاقائی امور پر قریبی رابطہ رکھنے اور مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر اور چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں جن میں علاقائی صورتحال کے وسیع تر تناظر پر بات چیت کی گئی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -