-Advertisement-

جرمنی کے دورے کے دوران بھارتی وزیر دفاع آبدوز میں داخل ہوتے ہوئے پھسل گئے

تازہ ترین

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں...
-Advertisement-

بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے دورہ جرمنی کے دوران پیش آنے والا ایک واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس میں انہیں آبدوز میں داخل ہوتے ہوئے پھسلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع اپنے تین روزہ سرکاری دورے کے آخری روز تھائی سین کروپ میرین سسٹمز کے شپ یارڈ پہنچے تھے۔ اس موقع پر انہیں ٹائپ 212 آبدوز کا معائنہ کرایا جا رہا تھا۔

کمپنی حکام نے راج ناتھ سنگھ کو آبدوز کی تکنیکی صلاحیتوں پر بریفنگ دی اور انہیں اندرونی معائنے کی دعوت دی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آبدوز کا راستہ تنگ ہونے کے باعث بھارتی وزیر دفاع کو داخل ہونے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اس دوران ان کا پاؤں پھسل گیا۔

واقعے کے بعد عملے کے ارکان نے انہیں سنبھالا اور بحفاظت باہر نکالا۔ رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد راج ناتھ سنگھ نے آبدوز میں دوبارہ داخل ہونے کی کوشش کرنے سے گریز کیا۔

یاد رہے کہ بھارتی وزیر دفاع 21 سے 23 اپریل تک جرمنی کے سرکاری دورے پر تھے۔ اس دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون اور اقوام متحدہ کی امن مشنز کی تربیت میں اشتراک کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے تھے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -