-Advertisement-

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے، مزید 5 فلسطینی شہید

تازہ ترین

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں...
-Advertisement-

غزہ میں اسرائیلی فضائی اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں مزید پانچ فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جس کے بعد محصور علاقے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے جمعہ کے روز غزہ کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں جاری رہیں۔

شمالی غزہ کے ایک چوک پر کیے گئے فضائی حملے میں تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ ایک گنجان آباد علاقہ ہے جہاں شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔ غزہ کی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ حملے کا ہدف ایک پولیس گشت تھی۔

ایک اور واقعے میں شیخ رضوان کے علاقے میں ڈرون حملے کے دوران دو مزید فلسطینی شہید جبکہ کئی افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر خان یونس اور مشرقی غزہ میں توپ خانے سے گولہ باری کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ جاری حملوں اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں نے خطے میں صورتحال کو مزید سنگین بنا دیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -