-Advertisement-

نشان آباد میں تلخ کلامی کے بعد 24 سالہ نوجوان فائرنگ سے جاں بحق

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی بندش عالمی امن اور ترقی پذیر ممالک کے لیے خطرہ ہے، پاکستان

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے بحران کے حل کے...
-Advertisement-

فیصل آباد کے علاقے نشاط آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے چوبیس سالہ نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی ہے جو چک 219 آر بی شیر سنگھ والا کا رہائشی تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان مقتول کو ایک گاڑی میں بٹھا کر غلام محمد آباد ٹو میں واقع ایک شادی ہال کے قریب لائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی سے اتارنے کے بعد ملزمان کی مقتول کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ایک ملزم نے فائرنگ کر کے اسے موقع پر ہی قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -