-Advertisement-

پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے کوشاں ہے، وزیراعظم شہباز شریف

تازہ ترین

امریکہ میں 10 ملین ڈالر انعام یافتہ گواٹے مالا کا مطلوب منشیات فروش گرفتار

امریکی حکام نے گوئٹے مالا کے منشیات فروش گروہ کے ایک مبینہ سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے جس...
-Advertisement-

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے اور اسلام آباد میں امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی میزبانی اس سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے۔ کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ۱۱ اپریل کو اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان ۲۱ گھنٹے طویل مذاکرات ہوئے جو ایک نمایاں سفارتی کامیابی ثابت ہوئے۔

وزیراعظم نے ان مذاکرات کی کامیابی کے لیے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کے نتیجے میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوا جو تاحال برقرار ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ ان کے ساتھ تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں ایرانی وفد نے اپنی قیادت سے مشاورت کے بعد مثبت پیش رفت کا عندیہ دیا ہے۔

عالمی سطح پر خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جمعہ کو قیمتوں کے تعین کا عمل ایک بڑا چیلنج ہے تاہم حکومت اجتماعی دانشمندی سے حالات کو قابو میں رکھے گی۔ انہوں نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایندھن کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی گئی ہے اور دیگر ممالک کے برعکس پاکستان میں پیٹرول پمپس پر کسی قسم کی افراتفری نہیں دیکھی گئی۔

شہباز شریف نے بتایا کہ تنازع کے باعث پاکستان کا تیل درآمدی بل ۳۰۰ ملین ڈالر سے بڑھ کر ۸۰۰ ملین ڈالر تک پہنچ گیا ہے جس سے ملکی معیشت پر شدید دباؤ ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ حالیہ جنگ نے گزشتہ دو سالوں کے دوران حاصل ہونے والی معاشی استحکام کی کامیابیوں کو متاثر کیا ہے، تاہم ملکی معاشی اشاریے بتدریج بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ پاکستان نے ۳ اعشاریہ ۵ ارب ڈالر کے واجب الادا قرضے بروقت ادا کیے ہیں۔ انہوں نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو برقرار رکھنے میں سعودی عرب اور ولی عہد محمد بن سلمان کے خصوصی تعاون کا بھی اعتراف کیا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -