-Advertisement-

کراچی: کیمبرج اے ایس میتھس کا پرچہ مبینہ طور پر آؤٹ، تحقیقات کا آغاز

تازہ ترین

شجاع آباد: موٹر سائیکلوں اور گدھا گاڑی میں تصادم، خاتون جاں بحق، 4 افراد زخمی

شجاع آباد کے قریب بنگلہ موڑ کے مقام پر تیز رفتاری کے باعث دو موٹر سائیکلوں اور گدھا گاڑی...
-Advertisement-

کراچی میں کیمبرج اے ایس لیول ریاضی کے پرچے کے مبینہ لیک ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس کے بعد انتظامیہ نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

کیمبرج حکام کی جانب سے جاری کردہ وضاحت میں کہا گیا ہے کہ پرچہ لیک ہونے کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد تمام شکایات کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے مزید معلومات جون 2026 کے امتحانی سیشن کے بعد فراہم کی جائیں گی جبکہ ضرورت پڑنے پر امتحانی مراکز کو بھی آگاہ کیا جائے گا۔

کیمبرج انتظامیہ کے مطابق امتحانات کے دوران یا ان کے اختتام پر پیش رفت سے متعلق اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی۔

رپورٹس کے مطابق کیمبرج سسٹم کا اے ایس لیول ریاضی کا پرچہ میٹرک کے امتحانات کے بعد مبینہ طور پر لیک ہوا۔ کراچی میں آج دوپہر شیڈول یہ پرچہ مبینہ طور پر علی الصبح تین سے چار بجے کے درمیان آن لائن گردش کرتا رہا۔

قابل ذکر ہے کہ کیمبرج سسٹم کے تحت مئی جون سیشن کے امتحانات گزشتہ ہفتے سے جاری ہیں جبکہ اطلاعات کے مطابق پرچہ ایک موبائل ایپ کے ذریعے فروخت کیا گیا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -