-Advertisement-

پاکستان کے بحرانوں کا حل آئین اور قانون کی بالادستی میں ہے: شاہد خاقان عباسی

تازہ ترین

بلوچستان میں ‘عوامی ایئر ایمبولینس’ سروس کا آغاز، ہنگامی طبی امداد کی فراہمی یقینی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) حکومت بلوچستان نے صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی اور...
-Advertisement-

سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کو درپیش سیاسی اور معاشی بحرانوں کا واحد حل آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی میں مضمر ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غربت کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جبکہ کراچی جیسے بڑے شہر کے عوام پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے افسوس کا اظہار کیا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیاں ملکی مسائل پر بحث کرنے کے بجائے غیر متعلقہ امور میں الجھی ہوئی ہیں، جس کے نتیجے میں مایوسی کا شکار نوجوان بڑی تعداد میں بیرون ملک نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں ایک مثبت پیش رفت ہیں اور اسلام آباد اس تنازع کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک میں غریب طبقہ ہر چھوٹی بڑی چیز پر سیلز ٹیکس ادا کرنے پر مجبور ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق غربت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور غریب آدمی کے لیے گھر کا چولہا جلانا بھی مشکل ہو چکا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ تنخواہ دار طبقہ اپنی آمدنی کا 40 فیصد تک ٹیکس کی مد میں ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ تنخواہ دار طبقے پر عائد ٹیکسوں کا بوجھ فوری طور پر کم کرے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -