-Advertisement-

اڈیالہ جیل: عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے پی ٹی آئی کی جانب سے ناموں کی فہرست جمع

تازہ ترین

روس کا دوسری جنگ عظیم کی یاد میں یوکرین کے خلاف دو روزہ جنگ بندی کا اعلان

ماسکو میں روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے دوسری جنگ عظیم میں نازی...
-Advertisement-

راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف نے اڈیالہ جیل میں قید بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کے لیے چھ رکنی فہرست جیل حکام کو جمع کرا دی ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کا عمل منگل کے روز متوقع ہے جس کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ناموں کی فہرست پہلے ہی انتظامیہ کو ارسال کر دی گئی ہے۔

فہرست میں بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ اور عدنان شہزاد مرزا شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فتح اللہ برکی، عامر اعجاز خان اور کومل جدون بھی ملاقات کرنے والوں کی فہرست کا حصہ ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں شامل وکلا کی ٹیم اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ عمران خان کی ہمشیرہ کے بھی جیل آمد کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں بشریٰ بی بی کے اہل خانہ کے افراد بھی طے شدہ شیڈول کے مطابق جیل میں ان سے ملاقات کے لیے پہنچیں گے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -