-Advertisement-

جرمنی کے شہر لیپزگ میں گاڑی راہگیروں پر چڑھ دوڑی، 2 افراد ہلاک

تازہ ترین

روس کا دوسری جنگ عظیم کی یاد میں یوکرین کے خلاف دو روزہ جنگ بندی کا اعلان

ماسکو میں روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن نے دوسری جنگ عظیم میں نازی...
-Advertisement-

جرمنی کے شہر لیپزگ میں پیر کے روز ایک کار سوار نے راہگیروں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ شہر کے مرکزی شاپنگ ایریا کی طرف جانے والی سڑک گریماشے اسٹراس پر پیش آیا۔

شہر کے فائر سروس ڈائریکٹر ایکسل شوہ نے بتایا کہ حادثے میں مزید دو افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس واقعے سے تقریباً بیس دیگر افراد بھی متاثر ہوئے ہیں تاہم ان کی حالت یا تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

لیپزگ کی انتظامیہ نے اپنی ویب سائٹ پر جاری کردہ بیان میں واضح کیا ہے کہ کار اور اس کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اب کسی قسم کا کوئی خطرہ باقی نہیں ہے۔

شہر کے میئر برکھارڈ جنگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال اب قابو میں ہے اور پولیس نے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق تاحال واقعے کی محرکات کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔

لیپزگ برلن کے جنوب مغرب میں واقع ہے اور چھ لاکھ تیس ہزار سے زائد آبادی کے ساتھ مشرقی جرمنی کے بڑے شہروں میں شمار ہوتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور جیسے ہی نئی معلومات سامنے آئیں گی عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -