-Advertisement-

کراچی میں شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، درجہ حرارت میں نمایاں کمی

تازہ ترین

پاکستان نے جارحیت کا بھرپور جواب دیا، بھارت پانی کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں سفارت کاروں اور سفارتی کور کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے...
-Advertisement-

کراچی میں شدید گرمی کی لہر میں کچھ حد تک کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، تاہم گرم موسم کا تسلسل بدستور برقرار ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سمندری ہوائیں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں جو 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 52 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں تھا جس کے دوران پارہ 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا تھا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -