-Advertisement-

وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کے ساتھ تزویراتی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ

تازہ ترین

پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2100 روپے کی بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں منگل کے روز مسلسل گراوٹ کا رجحان دیکھا گیا، جس کی بڑی وجہ...
-Advertisement-

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے چین کے ساتھ آہنی اور ہمہ جہت تزویراتی شراکت داری کو تمام شعبوں میں مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ یہ بات انہوں نے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈونگ سے ملاقات کے دوران کہی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چینی سفیر نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی سفیر نے معرکہ حق کی برسی پر پاکستان کی فیصلہ کن کامیابی پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی اور دونوں ممالک کے مابین قائم پائیدار تزویراتی شراکت داری کے عزم کو دہرایا۔

ملاقات میں دونوں جانب سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاک چین تعلقات کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں اور مستقبل میں سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر اعلیٰ سطحی مصروفیات کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی چینی سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی جس میں اقتصادی روابط اور جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت زراعت، صنعتی تعاون اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دینے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

چینی سفیر نے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی اصلاحات اور لچکدار معاشی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا تھا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -