-Advertisement-

یوکرین میں جنگ بندی کی ڈیڈ لائن سے قبل روسی حملوں میں 27 افراد ہلاک

تازہ ترین

امریکا نے ایران کے خلاف آپریشن کے مقاصد حاصل کر لیے ہیں، مارکو روبیو

واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف اپنی فوجی مہم کے...
-Advertisement-

یوکرین کے مشرقی علاقوں میں منگل کے روز روسی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے، جن میں سے 12 افراد کی ہلاکت ایک ایسے حملے میں ہوئی جو رواں برس کے بدترین واقعات میں سے ایک ہے۔ یہ حملے یوکرین کی جانب سے پیش کردہ غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی کے نفاذ سے چند گھنٹے قبل کیے گئے۔

روس نے دوسری جنگ عظیم میں نازی جرمنی پر سوویت یونین کی فتح کی یادگار منانے اور ماسکو کے ریڈ اسکوائر میں فوجی پریڈ کے پیش نظر 8 اور 9 مئی کو جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے جواب میں یوکرین نے بدھ کی نصف شب سے غیر معینہ مدت کے لیے جنگ بندی کی تجویز پیش کرتے ہوئے روس سے بھی اسی طرح کے اقدام کا مطالبہ کیا تھا۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ روس ایک طرف یوکرین پر شدید بمباری جاری رکھے اور دوسری طرف اپنی فوجی پریڈ کے لیے صرف ایک دن کی جنگ بندی کرے۔ یوکرین کے وزیر خارجہ آندری سیبیہا نے سوشل میڈیا پر بیان دیا کہ جنگ بندی کے نفاذ میں چند گھنٹے باقی ہونے کے باوجود روس دشمنی ختم کرنے کے کوئی آثار نہیں دکھا رہا، بلکہ ماسکو دہشت گردی میں شدت لا رہا ہے۔

جنگ بندی کے وقت کے خاتمے کے چند منٹ بعد ہی کرائمیا میں روس کے مقرر کردہ سربراہ سرگئی آکسیونوف نے ٹیلی گرام پر دعویٰ کیا کہ یوکرینی ڈرون حملے میں جانکوئی شہر میں پانچ شہری مارے گئے۔ تاہم ایسا لگتا ہے کہ یہ حملہ جنگ بندی کے نفاذ سے قبل ہوا تھا اور اس کے بعد کسی حملے کے شواہد نہیں ملے۔

روسی حکام نے یوکرین کی پیشکش پر کوئی خاص توجہ نہیں دی۔ روسی وزیراعظم میخائل مشسٹن نے نصف شب کے بعد اپنے پیغام میں دوسری جنگ عظیم کے سابق فوجیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کی تعریف کی۔

زاپوریژیا کے ریجنل گورنر ایوان فیڈروف کے مطابق شہر پر فضائی بموں اور ڈرون حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہوئے۔ حملوں سے رہائشی عمارتیں، ایک کار سروس سینٹر اور کار واش متاثر ہوئے۔ زاپوریژیا سٹی کونسل کی سیکریٹری ریحینا خارچینکو نے بتایا کہ دشمن نے پہلے چار گائیڈڈ فضائی بم گرائے اور پھر اسی مقام پر ایرانی ساختہ شاہد ڈرونز سے حملہ کیا۔

ڈونیٹسک ریجن کے کراماتورسک شہر میں تین فضائی بموں کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور 12 زخمی ہوئے۔ نیپرو میں روسی حملے میں صدر زیلنسکی کے مطابق چار افراد جان کی بازی ہار گئے۔ زیلنسکی نے اسے بلا جواز اور دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا۔ ادھر پولتاوا ریجن میں گیس کی تنصیبات پر حملے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے، جبکہ سومی ریجن میں چھ افراد زخمی ہوئے۔

دوسری جانب روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق وسطی روس کے علاقے چوواشیا میں یوکرینی ڈرون حملے میں دو افراد ہلاک ہوئے۔ روسی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا کہ اس نے کریمیا اور دیگر روسی علاقوں میں 93 یوکرینی ڈرونز کو مار گرایا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -