-Advertisement-

پنجاب حکومت کا 8 سے 10 مئی تک ‘معرکہ حق’ کی تقریبات منانے کا اعلان

تازہ ترین

ایران معاہدے کا خواہشمند ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

واشنگٹن (رائٹرز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران مذاکرات کا خواہاں ہے اور ایک معاہدے...
-Advertisement-

صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اعلان کیا ہے کہ لاہور میں 8 سے 10 مئی تک معرکہ حق کے حوالے سے خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 8 اور 9 مئی کو لبرٹی چوک پر ایک شاندار کنسرٹ منعقد ہوگا جس میں ملی نغموں کے ذریعے حب الوطنی کا جذبہ اجاگر کیا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ 10 مئی کو ایک مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خصوصی شرکت کریں گی۔ یہ تقریب پوری قوم کے جذبات کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس دن کو ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ 10 مئی کو چند گھنٹوں میں حاصل ہونے والی کامیابیاں دنیا بھر کے لیے ایک کیس اسٹڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جنگیں صرف جدید آلات سے نہیں بلکہ عزم و ہمت سے جیتی جاتی ہیں اور پاکستان کی مسلح افواج کا جذبہ لاثانی ہے۔ انہوں نے اپنی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو قومی سطح پر جوش و خروش سے منایا جائے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل شوبز کی شخصیات بھی معرکہ حق کی برسی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کر چکی ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -