قصور کے علاقے دیپالپور روڈ پر تیز رفتاری اور غفلت کے باعث ٹرک اور وین میں تصادم کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی ہونے والوں میں جواد احمد نامی ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔
پولیس کی جانب سے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ ڈرائیوروں کی لاپرواہی اور تیز رفتاری کا نتیجہ ہے۔ پولیس نے دونوں گاڑیاں تحویل میں لے لی ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ تیز رفتاری اور غفلت برتنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
