-Advertisement-

قیدیوں کے ساتھ جیل قوانین کے مطابق سختی سے برتاؤ کیا جا رہا ہے، طارق فضل چوہدری

تازہ ترین

پوپ لیو کی عالمی رہنماؤں سے کشیدگی کم کرنے اور نفرتیں مٹانے کی اپیل

پوپ لیو نے اپنی سربراہی کے پہلے سال مکمل ہونے کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے...
-Advertisement-

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کو تمام تر سہولیات جیل قوانین کے عین مطابق فراہم کی جا رہی ہیں۔

ایوان بالا میں ایک نکاتی ایجنڈے پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ عدالتی تحویل کا نظام ایک الگ قانونی فریم ورک کے تحت کام کرتا ہے اور اس پر کسی قسم کا بیرونی دباؤ اثر انداز نہیں ہوتا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ قیدیوں کو طبی سہولیات، خوراک اور دیگر بنیادی ضروریات جیل مینوئل کے تحت فراہم کی جاتی ہیں اور ان کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔

ان کا کہنا تھا کہ طبی ہنگامی صورتحال میں وقت کی قید کے بغیر فوری طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے اور کسی بھی قیدی کو طبی مدد کی ضرورت پیش آنے پر جیل حکام بلا تاخیر کارروائی کے پابند ہیں۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے قیدیوں کی منتقلی اور علاج سے متعلق خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام اقدامات مکمل طور پر قانونی طریقہ کار کے تحت کیے جاتے ہیں اور جیل حکام ان تمام امور کا باقاعدہ ریکارڈ رکھتے ہیں جو سرکاری جانچ پڑتال کے عمل سے گزرتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ عدالتی تحویل سے متعلق معاملات کو سیاست کی نذر نہیں کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت قانونی حدود میں رہتے ہوئے تمام تر انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے اور جیل کا نظام مکمل طور پر آئینی و انتظامی ضابطوں کے تابع ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -