-Advertisement-

کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب ہیلمٹ اور لائسنس کے بغیر الیکٹرک بائیک پر سندھ اسمبلی پہنچ گئے

تازہ ترین

آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کے لیے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر سے زائد کی قسط کی منظوری

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے واشنگٹن میں ہونے والے اپنے اہم اجلاس کے دوران پاکستان کے...
-Advertisement-

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی ہیڈ آفس سے سندھ اسمبلی تک الیکٹرک بائیک پر سفر کرکے ماحول دوست سواری کے فروغ کا عملی مظاہرہ کیا۔

سندھ اسمبلی کے مرکزی دروازے پر تعینات پولیس اہلکار نے میئر کو نہ پہچانا اور داخلے کے لیے گیٹ بند کرنے کی کوشش کی، تاہم عملے کی مداخلت کے بعد راستہ کھول دیا گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

صحافیوں نے جب سوال کیا کہ کیا یہ اقدام سیاسی حریف حافظ نعیم الرحمان کے خوف کے باعث کیا گیا، تو مرتضیٰ وہاب نے جواب دیا کہ وہ اللہ کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے۔

میئر کراچی نے بتایا کہ کے ایم سی اب تک اپنے ملازمین میں 20 الیکٹرک بائیکس تقسیم کر چکی ہے اور مستقبل میں اس اقدام کو مزید وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ یہ ان کا موٹرسائیکل پر پہلا سفر تھا، البتہ وہ ماضی میں سائیکل چلا چکے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ وہ اسمبلی تو بائیک پر آئے لیکن واپسی اپنی نجی گاڑی میں کی۔ اس موقع پر انہوں نے اعتراف کیا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا کہ کار اور موٹرسائیکل کے ڈرائیونگ لائسنس الگ الگ ہوتے ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -