-Advertisement-

ایچ ای سی کی جانب سے ڈوئل، ڈبل اور جوائنٹ ڈگری پروگرامز کی پالیسی کی منظوری

تازہ ترین

ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس کل طلب

تہران پر اٹھائیس فروری کو ہونے والے شدید حملوں کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کا پہلا اجلاس کل منعقد ہوگا۔...
-Advertisement-

اسلام آباد (اے پی پی) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پاکستان نے بین الاقوامی تعلیمی تعاون کو فروغ دینے، طلبہ کی نقل و حرکت میں اضافہ کرنے اور اعلیٰ تعلیم کے معیار کو عالمی سطح پر ہم آہنگ کرنے کے لیے ڈوئل، ڈبل اور جوائنٹ ڈگری پروگرامز کی نئی پالیسی کی منظوری دے دی ہے۔

اس پالیسی کا بنیادی مقصد پاکستانی جامعات اور بین الاقوامی تعلیمی اداروں کے درمیان تعلیمی اشتراک کے لیے ایک باقاعدہ ریگولیٹری فریم ورک فراہم کرنا ہے۔ اس اقدام سے انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ سطح پر تعلیمی شراکت داری کے نئے راستے کھلیں گے۔

نئی پالیسی کے تحت تین طرح کے تعلیمی انتظامات کی اجازت ہوگی۔ ڈوئل ڈگری پروگرام میں دو مختلف یا قریبی شعبوں میں دو الگ ڈگریاں دی جائیں گی۔ ڈبل ڈگری پروگرام میں ایک ہی شعبے میں شراکت دار اداروں کی جانب سے دو ڈگریاں جاری کی جائیں گی، جبکہ جوائنٹ ڈگری پروگرام میں شراکت دار ادارے مل کر ایک مشترکہ ڈگری جاری کریں گے جس پر تمام متعلقہ اداروں کے دستخط ہوں گے۔

ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ یہ پروگرام صرف انہی جامعات کو پیش کرنے کی اجازت ہوگی جو منظور شدہ پالیسی کے تحت باضابطہ معاہدے کریں گی۔ جامعات کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ متعلقہ قانونی منظوری حاصل کریں، مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کریں، کریڈٹ میپنگ مکمل کریں اور داخلہ و اخراج کے طریقہ کار کو واضح کریں۔ پروگرام شروع کرنے سے پہلے ایچ ای سی سے این او سی کا حصول لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس پالیسی سے طلبہ کو بین الاقوامی تعلیمی مواقع تک رسائی، کریڈٹ ٹرانسفر، مشترکہ نگرانی اور بہتر روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستانی جامعات کے معیار تعلیم میں بہتری آئے گی اور انہیں عالمی سطح پر شناخت حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

ایچ ای سی کا کہنا ہے کہ اس پالیسی کا مقصد تعلیمی معیار، طلبہ کے مفادات اور اداروں کی جوابدہی کو یقینی بناتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کی ذمہ دارانہ بین الاقوامیت کو فروغ دینا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -