-Advertisement-

معرکہ حق دشمن کے لیے ناقابل فراموش رہے گا، مریم نواز

تازہ ترین

برطانیہ کا مشرقِ وسطیٰ میں جنگی جہاز تعینات کرنے کا فیصلہ، آبنائے ہرمز پر نظریں

برطانیہ نے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے جنگی جہاز ایچ ایم ایس...
-Advertisement-

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق نے دشمن کو ایسی شکست دی ہے جسے وہ کبھی فراموش نہیں کر سکے گا۔ اس تاریخی کامیابی نے عالمی سطح پر پاکستان کی طاقت اور اتحاد کا لوہا منوایا ہے۔

مریم نواز نے وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے پاکستان کی فتح اور دشمن کی پسپائی کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معرکہ حق نے دشمن پر پاکستان کی مضبوطی کی انمٹ چھاپ چھوڑ دی ہے۔

وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ یہ آپریشن ثابت کرتا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے مگر ضرورت پڑنے پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننا بھی جانتا ہے۔ ان کے مطابق یہ کارروائی عالمی تاریخ میں پاکستان کی عظمت کے ایک روشن باب کے طور پر درج ہو چکی ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ معرکہ حق کے دوران پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی، جس کے نتیجے میں دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پڑے۔ انہوں نے کہا کہ نڈر قیادت نے اس تاریخی فتح کی بنیاد رکھی اور آج دنیا بھر میں موجود محب وطن پاکستانی اس کامیابی کا جشن منا رہے ہیں۔

پنجاب کے ہر شہر، گاؤں اور گلی کوچوں میں خوشی کے مناظر دیکھے جا رہے ہیں۔ طلبہ، اساتذہ، تاجر، وکلا، سیاستدان اور کسان سمیت زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اس کامیابی پر مسرور ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے شاہینوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل صلاحیتوں کے ذریعے دشمن پر اپنی برتری ثابت کر دی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -