-Advertisement-

لاہور ہائی کورٹ میں غیر تربیت یافتہ قصابوں اور مویشی منڈیوں میں مہنگائی کیخلاف درخواست دائر

تازہ ترین

بھارت معرکہ حق میں شکست کبھی نہیں بھولے گا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے ہاتھوں ہونے والی تاریخی شکست کو کبھی...
-Advertisement-

لاہور ہائی کورٹ میں عید الاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں میں من مانی قیمتوں، غیر تربیت یافتہ قصابوں کے کام کرنے اور پنجاب میں سری پائے کی تیاری پر مبینہ پابندیوں کے خلاف ایک آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

یہ درخواست منیب طارق نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ عید الاضحیٰ کی آمد کے ساتھ ہی صوبہ بھر میں قائم کی گئی عارضی مویشی منڈیوں میں سرکاری قیمتوں کی فہرستیں آویزاں نہیں کی گئیں، جس کے باعث بیوپاری خریداروں سے من مانی قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ عید کے دنوں میں ہزاروں کی تعداد میں غیر تربیت یافتہ افراد بغیر کسی رجسٹریشن کے قربانی کے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ قصابوں کی جانب سے غیر معیاری طریقے سے جانور ذبح کرنے کے باعث گوشت کے ضیاع، جراثیم کے پھیلاؤ اور کھالوں کو نقصان پہنچنے کے خدشات لاحق ہیں، جس سے شہریوں کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -