-Advertisement-

بدخشاں: مظاہرین پر طالبان کی فائرنگ سے دو شہری ہلاک

تازہ ترین

برطانوی وزیراعظم کی انتخابی ناکامی کے بعد پالیسیوں میں بڑی تبدیلی کا اعلان

لندن میں برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر اپنی قیادت کو درپیش بڑھتے ہوئے خطرات کے درمیان پیر کے روز ایک...
-Advertisement-

افغانستان کے صوبے بدخشاں کے ضلع آرگو میں مقامی وسائل پر تنازع کے دوران طالبان فورسز کی جانب سے نہتے شہریوں پر فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ افغان میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مقامی آبادی نے وسائل پر قبضے کے خلاف احتجاج کیا، جس کے جواب میں طالبان نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

رپورٹس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ احتجاج کا سلسلہ جاری رہنے کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔ صورتحال کو قابو میں رکھنے اور مبینہ مظالم کی پردہ پوشی کے لیے طالبان انتظامیہ نے بدخشاں میں موبائل فون سروس معطل کر دی ہے۔

طالبان کی جانب سے شہریوں پر براہ راست فائرنگ کے اس واقعے نے افغانستان میں انسانی حقوق اور شہریوں کی حفاظت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ عالمی مبصرین کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت پہلے ہی عسکریت پسند گروہوں کے ساتھ روابط کے باعث تنہائی کا شکار ہے، اور اب مقامی آبادی کے خلاف طاقت کا استعمال ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کرے گا۔

تجزیہ کاروں نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ طالبان انتظامیہ منشیات کے خلاف آپریشنز کی آڑ میں درحقیقت بھتہ خوری اور قبضے کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیوں کو فروغ دے رہی ہے۔ اس واقعے نے ایک بار پھر افغانستان میں موجودہ حکومتی ڈھانچے کے تحت عوامی تحفظ کے فقدان کو نمایاں کر دیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -