-Advertisement-

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی صورتحال اور ایران-امریکہ مذاکرات پر تبادلہ خیال

تازہ ترین

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 دہشت گرد ہلاک، میجر سمیت 5 جوان شہید

بلوچستان کے ضلع بارکھان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران بھارت کے حمایت یافتہ سات...
-Advertisement-

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی مجموعی صورتحال، ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات اور خطے میں قیام امن کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کویتی وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے مابین مذاکرات کے عمل کو سہولت فراہم کرنے میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے اس ضمن میں وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اسحاق ڈار کی امن کے لیے کی جانے والی کاوشوں کی بھی تعریف کی۔

کویتی وزیر خارجہ نے علاقائی امن اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری اور مثبت کردار کا اعتراف کیا۔

بات چیت کے دوران دونوں رہنماؤں نے آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش اور اس کے عالمی معیشت پر مرتب ہونے والے اثرات پر بھی غور و خوض کیا۔

اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت پاکستان خطے سمیت دنیا بھر میں امن اور استحکام کے قیام کے لیے پرعزم ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -