-Advertisement-

احساس راشن رجسٹریشن کیلئے 8171 سروس کا آغاز، 50 ہزار سے کم آمدنی کے حامل خاندان اہل ہونگے

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ رجسٹریشن کے عمل کو آسان بناتے ہوئے احساس راشن رعایت کے تحت خاندانوں کے اندراج کے لیے 8171 سروس کھول دی گئی ہے۔

سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاکہ 24 چھوٹے شہروں کے حالیہ فیلڈ دوروں کی کی بنیاد پر 8171 ایس ایم ایس سروس کو ان مستحق خاندانوں کے اندراج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کھولا گیا ہے جن کی انٹرنیٹ تک محدود یا کوئی رسائی نہیں ہے۔

سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے احساس اور این بی پی کی ٹیموں کے ساتھ راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، میانوالی، نوشہرہ، پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان کے 24 چھوٹے شہروں اور قصبوں میں مقامی کریانہ دکاندار، تاجر انجمنوں ، ضلعی انتظامیہ، مقامی میڈیا اور عوام کو احساس راشن پروگرام پر آگاہی فراہم کی۔

ماہانہ 50,000روپے سے کم آمدنی والے خاندان احساس کے راشن پروگرام کے تحت خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

درخواست دہندگان کے خاندان کا صرف ایک فرد جس کا سیل نمبر اس کے ذاتی کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ پر جاری کیا گیا ہے وہ 8171 ایس ایم ایس سروس یا ویب پورٹل کے ذریعے اپنے خاندان کا اندراج کر سکتا ہے۔

جاری کی گئی سروس 8171 کے ذریعے رجسٹریشن کے لیے، خاندان کا مذکورہ فرد اپناقومی شناختی کارڈ نمبر 8171 پر ایس ایم ایس کر سکتا ہے جبکہ کریانہ کے دکاندار صرف ویب پورٹل
https://ehsaasrashan.pass.gov.pk

کے ذریعے ہی رجسٹریشن کر سکیں گے۔وفاقی کابینہ نے اس کی بھی منظوری دی ہے کہ غیر ملکی مسافروں کے مستحق خاندانوں اور 31,500 روپے سے کم تنخواہ والے سرکاری ملازمین بھی احساس راشن رعایت سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

ہر اہل خاندان کو آٹا، کوکنگ آئل یا گھی اور دالوں کی خریداری پر 1000 روپے ماہانہ سبسڈی فراہم کی جائیگی۔ کریانہ کی مقرر کردہ دکانوں پر آٹے پر 22 روپے فی کلو، دالوں پر 55 روپے فی کلو اور کھانا پکانے کے تیل یا گھی پر 105 فی لیٹر فی کلو سبسڈی دی جائیگی۔

خریدار خاندانوں اور کریانہ دکانداروں دونوں کے لیے اس پروگرام کے لیے رجسٹر کرنے کے لیے اپنے اپنے شناختی کارڈ پر جاری کردہ موبائل سمز کا ہونا لازمی ہے۔ نیز، کریانہ کے دکانداروں کا بینک اکاﺅنٹ نیشنل بینک آف پاکستان میں ہونا لازمی ہے۔

نامزد کریانہ دکاندار اپنے سیل فونز میں ’موبائل پوائنٹ آف سیل(mPOS)‘ ایپ ڈاﺅن لوڈ کریں گے جس کے ذریعے وہ اہل خریداروں تک سبسڈی پہنچا سکیں گے۔حکومت سبسڈی کی رقم اور کریانہ کے دکانداروں کو 5تا 8 فیصد کمیشن براہ راست بینک کھاتوں میں دے گی۔ یہ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ہے کہ وہ نقد پر مبنی لین دین سے الیکٹرانک لین دین کی طرف منتقل ہوں، اپنے بینک اکاﺅنٹ کھولیں اور انٹرنیٹ سے چلنے والے آلات انسٹال کریں۔

ہر سہ ماہی میں قرعہ اندازی بھی کی جائے گی جس کے ذریعے گروسری اسٹورز مالکان کو موبائل فون، موٹر سائیکل یا نقد انعامات جیسے انعامات دیئے جائیں گے۔

اہم خبریں

-Advertisement-
زورین زبیر
زورین زبیر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔
زورین زبیر
زورین زبیر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -