-Advertisement-

کینیڈا میں تعلیم کے خواہاں پاکستانی طلبا کی ویزا درخواستوں کی پراسیسنگ ابو ظہبی سے اسلام آباد منتقل کرنا ضروری ہے،کینیڈین رکن پارلیمنٹ اقرا خالد

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

پاکستانی نژاد کینیڈین رکن پارلیمنٹ اقرا خالد نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی لیبر مارکیٹ کے باعث کینیڈا کا ایک صحتمندانہ امیگریشن پالیسی پر انحصار کرتاہے اور کینیڈین پاکستانی بالخصوص پاکستانی طلبا کینیڈا جیسے شاندار ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

پاکستان ہائی کمیشن کے زیر اہتمام ’سٹوڈنٹ ڈائریکٹ سٹریم اور پاکستانی طلبا و طالبات کے لیے کینیڈا میں تعلیم کے مواقع ‘ کے موضوع پر منعقدہ ویبی نار خطاب کرتے ہوئے اقرا خالد نے کہا کہ انہوں نےبحیثت رکن پارلیمنٹ پچھلے چھ سالوں میں پاکستان اور کینیڈا کے مابین عوامی رابطوں کو بڑھاوا دینے اور تجارت،تعلیم،ثقافت اور ورثہ میں دو طرفہ روابط کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ کینیڈا کے امیگریشن نظام کو بہتر بنانے کی سعی کی ہے تاکہ اس حوالے سے کینیڈین پاکستانیوں کی توقعات پوری ہو سکیں۔

اقراء خالد نے کہا کہ دو ہزار پندرہ میں لبرل حکومت کے اقتدار میں آنے سے قبل کینیڈین پاکستانیوں کو پاکستان میں مقیم اسپاؤس کو سپانسر شپ کے ذریعے کینیڈا بلوانے کے لیے چار سال انتظار کرنا پڑتا تھا تاہم اب انتظار کی یہ مدت بارہ ماہ تک کم ہو گئی ہے۔

تین مرتبہ کینیڈا کی پارلیمنٹ کی رکن منتخب ہونے والی اقرا خالد نے مزید کہا کہ دو ہزار انیس میں اس وقت کے کینیڈا کے امیگریشن وزیر نے کینیڈین پاکستانی رکن پارلیمنٹ سلمی زاہد سمیت دیگر ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ ان کے حلقہ کے دفتر میں آ کر کینیڈا کی اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ سٹریم میں پاکستان کی شمولیت کا اعلان کیا۔ان دنوں اس سکیم میں صرف پانچ ممالک شامل تھے تاہم پاکستان کی اس سکیم میں شمولیت کے چھ ماہ بعد کوڈ کی وباء کے باعث عالمی سرحدوں کی بندش کے نتیجے میں اسکیم سے صحیح طرح فائدہ اٹھایا نہ جا سکا۔

اقرا خالد نے کہا کہ انہوں نے اس اسکیم کی کامیابی یا ناکامی کو قریب سے دیکھا ہے اور وہ اس اسکیم کو مزید بہتر بنانے کے لیےپاکستانی کینیڈینز کی آرا سننے کی خواہاں ہیں تاہم ان کا اپنا خیال ہے کہ انہیں کینیڈا آنے کے خواہاں طالبعلموں کی درخواستوں کو محض اس بنا پر رد نہیں کرنا چاہیے کہ وہ کینیڈا سے واپس اپنے وطن نہیں جائیں گے کیونکہ کینیڈا کی حکومت کی یہ پالیسی ہے کہ دنیا بھر سے طالبعلموں کو کینیڈا میں تعلیم حاصل کرنے پر راغب کیا جائے اور ان طالبعلموں کو کینیڈا میں سکونت اختیار کرنے اور امیگریشن کی حوصلہ افزائی کی جائے۔انہوں نے کہا وہ اس بات کی کوشش کریں گی کہ پاکستانی طلبا کو کینیڈا آنے اور یہاں پر تعلیم کے حصول کے لیے ایک جائز نظام تک رسائی حاصل ہو۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس امر کی حامی ہیں کہ کینیڈا کی ویزا پراسیسنگ سہولت ابو ظہبی سے اسلام آباد منتقل کی جائے اور کینیڈین حکومت کو اس حوالے سے اپنی پالیسی پر نظر ثانی کی ضرورت ہے کیونکہ اسلام آباد اس حوالے سے بہترین جگہ ہے اور اس فیصلہ ہی سے اسٹوڈنٹ ویزا سمیت عارضی ویزا اور بزنس ویزا کے اجرا میں حائل مسائل سے بہتر طور پر نبٹا جا سکتا ہے۔

ویبی نار سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈا میں پاکستان کے سفیر امیر خرم راٹھور نے کہا کہ سٹوڈنٹ ڈائریکٹ سٹریم میں پاکستان کی شمولیت سے امید تھی کہ پاکستانی طلبا کی ویزا کی درخواستوں کو جلد نبٹایا جا ئے گا اور ویزا کی فراہمی آسان ہو جائے گی تاہم یہ توقعات پوری نہیں ہو سکیں جس کی غالب وجہ کوڈ کی وبا کے ساتھ ساتھ ایس ڈی ایس کے حوالے سے معلومات کا فقدان ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ویبی نار کے انعقاد کے بعد بھی مزید ویبی نارز کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ سٹوڈنٹ ڈائریکٹ سٹریم اور کینیڈن ایجوکیشن کے حوالے سے پاکستان میں موزوں ایکو سسٹم تشکیل پا سکے۔

ویبی نارز سے خطاب کرتے ہوئے دیگر شرکا نے کہا کہ تعلیم کے حصول کے لیے کینیڈا ایک بہترین جگہ ہے تاہم پاکستان میں کینیڈین ایجوکیشن اور تعلیمی اداروں کو امریکہ،برطانیہ اور آسٹریلیا کی طرز پر مارکیٹنگ اور تعلیمی نمائشوں اور میلوں کا اہتمام کرنا چاہیے اور اس مقصد کے لیے مین سٹریم اور سوشل میڈیا کا بھی بھرپور استعمال کیا جانا چاہے۔

ویبی نار شرکاء نے ایچ ای سی اور کینیڈا کے تعلیمی اداروں میں روابط بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایسی شراکتوں سے پاکستانی طلبا و طالبات کو ایک موزوں پلیٹ فارم دستیاب ہو گا۔علاوہ ازیں شرکا نے ایس ڈی ایس اور سٹوڈنٹ ویزا سے متعلق معلومات کو آسان بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

شرکاء نے کہا کہ پاکستانی طلبا کو کینیڈا میں یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم کے حصول کے علاوہ کینیڈین کالجوں میں بیچلر اور ڈپلومہ تعلیم کے حصول کے لیے داخلہ لینے کی بھی ترغیب دی۔

ویبی نار کی نظامت کے فرائض قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو عبد الحمید نے سر انجام دیے جبکہ دیگر مقررین میں ڈاکٹر چوہدری فیصل مشتاق، ڈاکٹر عامر طیب، علی معین نوازش،نیلوفر احمد،صغیر منیر مہر اور ہارون چوہدری شامل تھے۔

اہم خبریں

-Advertisement-
محبوب علی شیخ
محبوب علی شیخ
محبوب علی شیخ، بیورو چیف ہیڈ لائن کینیڈا، محبوب علی شیخ سینئر و تجربہ کار صحافی ہیں جنہیں بزنس رپورٹ اند حالات حاضرہ کے پروگرامز پر ملکہ حاصل ہے۔ محبوب علی شیخ کینیڈا کے معروف نیوز و کرنٹ افیئر چینل ٹورنٹو 360 سے وابستہ ہیں۔ کینیڈا میں مستقل سکونت کے دوران محبوب علی شیخ نے کینیڈا کی اہم ترین سیاسی، کاروباری شخصیات کے انٹرویز کئے ہیں۔ انہیں ٹورنٹو میئر کی جانب سے بہترین رپورٹنگ کے خطاب سے نوازا گیا ہے
محبوب علی شیخ
محبوب علی شیخ
محبوب علی شیخ، بیورو چیف ہیڈ لائن کینیڈا، محبوب علی شیخ سینئر و تجربہ کار صحافی ہیں جنہیں بزنس رپورٹ اند حالات حاضرہ کے پروگرامز پر ملکہ حاصل ہے۔ محبوب علی شیخ کینیڈا کے معروف نیوز و کرنٹ افیئر چینل ٹورنٹو 360 سے وابستہ ہیں۔ کینیڈا میں مستقل سکونت کے دوران محبوب علی شیخ نے کینیڈا کی اہم ترین سیاسی، کاروباری شخصیات کے انٹرویز کئے ہیں۔ انہیں ٹورنٹو میئر کی جانب سے بہترین رپورٹنگ کے خطاب سے نوازا گیا ہے

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -