-Advertisement-

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

تازہ ترین

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے والے ادارے، پی ٹی...
-Advertisement-

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ اس معاہدے کے تحت میزان بینک پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے رکن اداروں کو معاشرے کے پسماندہ طبقات تک اسلامک فنانس کی فراہمی کیلئے مالی اور شرعی تکنیکی سپورٹ فراہم کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)انڈسٹری میں ریٹیل پلیئر ز کی قومی تنظیم ہے۔

میزان بینک کے شریعہ کمپلائنس کے گروپ ہیڈ احمد علی صدیقی اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو سیّد محسن احمد نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین شریعہ بورڈ میزان بینک ڈاکٹر محمد عمران اشرف عثمانی، گروپ ایگزیکٹو کارپوریٹ، کمرشل اینڈ انوسٹمنٹ بینکنگ گروپ میزان بینک سید تنویر حسین اور پاکستان مائیکروفنانس کے وائس چیئرمین مرتضیٰ کھوکھر بھی موجود تھے۔

اس موقع پرمیزان بینک کے شریعہ بورڈ کے وائس چیئرمین ڈاکٹر عمران اشرف عثمانی نے کہاکہ یہ شراکت داری مالیاتی شمولیت کی توسیع اور معاشرے کے پسماندہ طبقے کیلئے شریعت کے اصولوں کے مطابق مالیاتی رسائی کو آسان بنانے اور ان کی اہم ضروریات کو پورا کرنے میں کلیدی کردار اداکرے گی۔ انہوں نے مائیکروفنانس صارفین کو موئثر طریقے سے خدمات فراہم کرنے کیلئے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت اور اس شعبے کی ترقی اور معیشت میں ویلتھ سرکولیشن میں اپنا کردار ادا کرنے کے وژن پر زوردیا۔

اس موقع پر پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو سیّد محسن احمد نے کہاکہ پاکستان میں مالیاتی صنعت روائتی سے اسلامک فنانس میں تبدیل ہونے کے اہم موڑ پر ہے۔ میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس کے درمیان یہ شراکت داری مالیاتی خدمات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ ملک میں مالیاتی شمولیت کوبھی فروغ دے گی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -