-Advertisement-

سعودی عرب میں عید الفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی

تازہ ترین

افغانستان: عید الفطر جمعرات کو منانے کا اعلان، ایسا کرنے والا پہلا اسلامی ملک

کابل میں افغان حکام نے اعلان کیا ہے کہ عید الفطر جمعرات کے روز منائی جائے گی، جس کے...
-Advertisement-

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق مملکت میں عیدالفطر جمعہ کے روز منائی جائے گی۔ سعودی سپریم کورٹ نے اپنے بیان میں اعلان کیا ہے کہ جمعرات کا دن ماہ رمضان کے تیسواں روزے پر مشتمل ہوگا، جس کے بعد جمعہ کو عیدالفطر کا پہلا دن ہوگا۔

مسلم دنیا میں رواں برس رمضان المبارک کی رونقیں مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے سائے میں ماند پڑی رہیں۔ یہ کشیدگی امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد شروع ہوئی، جس کے ردعمل میں ایران کی جانب سے خلیجی خطے میں لگاتار حملے کیے گئے۔ ان جوابی کارروائیوں کے دوران بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے ہوائی اڈوں، رہائشی علاقوں، توانائی کی تنصیبات اور فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان میں عید کے حوالے سے سپارکو نے گزشتہ ہفتے پیشگوئی کی تھی کہ 19 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں، جس کے باعث عید 21 مارچ کو متوقع ہے۔ تاہم سپارکو نے واضح کیا تھا کہ حتمی فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی۔ اس سے قبل محکمہ موسمیات نے بھی امکان ظاہر کیا تھا کہ رواں برس رمضان 30 دن کا ہوگا کیونکہ 19 مارچ کو چاند کی رویت مشکل ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -