-Advertisement-

پنجاب حکومت کا عید الفطر پر تین تعطیلات کا اعلان، پانچ روزہ طویل ویک اینڈ متوقع

تازہ ترین

اقوام متحدہ میں پاکستان کا بھارت کے یکطرفہ اقدامات کے خلاف اصولی موقف کا اعادہ

پاکستان نے اقوام متحدہ میں اپنے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے بھارت کو پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی...
-Advertisement-

حکومت پنجاب نے عید الفطر کے موقع پر 19 مارچ سے 21 مارچ تک تین روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق جمعرات سے ہفتہ تک سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

حکومتی شیڈول کے تحت 22 مارچ بروز اتوار کی ہفتہ وار تعطیل اور 23 مارچ کو یوم پاکستان کی عام تعطیل کے باعث پنجاب کے سرکاری ملازمین کو مسلسل پانچ دن کی چھٹیاں ملیں گی۔ اس طرح ملازمین جمعرات سے پیر تک تعطیلات سے لطف اندوز ہوں گے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے بھی عید کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق 20 اور 21 مارچ کو عام تعطیل ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ پانچ اور چھ دن ورک ویک والے تمام سرکاری ادارے جمعہ اور ہفتہ کو بند رہیں گے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -