-Advertisement-

آزاد کشمیر: وزیراعظم نے چوہدری راشد کو وزارت سے برطرف کر دیا

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں یومِ حق کے موقع پر یومِ تشکر منایا گیا

مظفرآباد میں معرکہ حق میں بھارت کے خلاف پاکستان کی عظیم فتح کو ایک سال مکمل ہونے پر یوم...
-Advertisement-

مظفرآباد میں آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کابینہ میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے وزیر برائے پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اینڈ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ چوہدری محمد راشد کو عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق برطرفی کا فیصلہ چوہدری محمد راشد کی پاکستان مسلم لیگ نواز کی قیادت سے حالیہ ملاقاتوں اور پارٹی میں شمولیت کے اشاروں کے بعد کیا گیا ہے۔

چوہدری محمد راشد کا سیاسی سفر اتار چڑھاؤ سے عبارت رہا ہے۔ وہ ابتدائی طور پر پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیاز کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے دوران انہوں نے تنویر الیاس کی حمایت کی اور بعد ازاں تنویر الیاس کی عدالتی نااہلی کے بعد بننے والے پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کا حصہ رہے۔

موجودہ سیاسی منظرنامے میں جب پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعظم انوار الحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تو چوہدری محمد راشد نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔ اس سیاسی اتحاد کے نتیجے میں وہ فیصل ممتاز راٹھور کی ٹیم کا حصہ بنے اور انہیں پاور ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن اور پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ جیسی اہم وزارتیں سونپی گئی تھیں۔ اب مسلم لیگ نواز سے قربتوں کے باعث انہیں وزارت سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -