-Advertisement-

ایف بی آر نے جعلی اور وائرس زدہ ای میلز سے متعلق الرٹ جاری کر دیا

تازہ ترین

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال: پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال ملتوی کر دی

کراچی میں پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 26 مارچ کو دی جانے والی ہڑتال کی کال مؤخر کر...
-Advertisement-

فیڈرل بور ڈ آف ریونیو کو ٹیکس گزاروں کی طرف سے شکایات موصول ہوئی ہیں کہ انہیں ای میلز بھیجی جارہی ہیں جس میں منسلک شدہ انکم ٹیکس ڈیفالٹرز لسٹ کا حوالہ دیا گیا ہے تا کہ ٹیکس گزار لسٹ میں سے اپنا نام تلاش کر لیں۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے بیان جاری کیا ہے ۔ ایف بی آر نے ایسی کسی بھی ای میلز کے بھیجے جانے پر لاتعلقی کا اظہارکیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ جعلی ای میلز [email protected] ای میل ایڈریس سے بھیجی جار ہی ہیں۔ ان جعلی ای میلز میں ٹیکس گزاروں کو ہدایات جاری کی جارہی ہیں کہ وہ انکم ٹیکس ڈیفالٹر ز لسٹ تفصیلات کا معائنہ کر لیں۔ اسی طرح کی کچھ مزید جعلی ای میلز بھیجی جا رہی ہیں جس میں ٹیکس گزاروں کو ڈیفالٹرز لسٹ کھولنے کے لئے پاس ورڈ بھی بھیجا جا رہا ہے۔

ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں کو متنبہ کیا ہے کہ یہ جعلی ای میلز وائرس زدہ ہیں۔ ان جعلی وائرس زدہ ای میلز کے ذریعے ٹیکس گزاروں سے اہم معلومات لینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ایف بی آر نے ٹیکس گزاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ایسی جعلی ای میلز کو مکمل طور پر نظر انداز کردیں اور فورا” متعلقہ اتھاریٹیز کو اس کے بارے میں آگاہ کریں۔ ایف بی آر نے اپنی ویب سایٹ www.fbr.gov.pk کے ذریعے ٹیکس گزاروں کو ایسی جعلی ای میلز سے نمٹنے کے لئے راہ نمائی بھی فراہم کر دی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-
زبیر یعقوب
زبیر یعقوب
چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

مزید خبریں

- Advertisement -