-Advertisement-

توانائی کا بحران: وزیرِ اعظم کی قوم اور حکومتی اداروں کو ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی ہدایت

تازہ ترین

اسکاٹ لینڈ: بیوی کو خودکشی پر مجبور کرنے والا شوہر 8 سال قید کی سزا کا حقدار قرار

اسکاٹ لینڈ میں ایک تاریخی عدالتی فیصلے میں چالیس سالہ لی ملن کو اپنی اہلیہ کمبرلی ملن کو خودکشی...
-Advertisement-

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری توانائی کے بحران کے پیش نظر قوم اور حکومت سے ذمہ دارانہ رویہ اپنانے کی اپیل کی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے ہمراہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ ملک کو توانائی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ورک فرام ہوم کے آپشن کو ترجیح دیں، یونیورسٹیوں میں ای لرننگ کا سلسلہ جاری رکھیں اور غیر ضروری تفریحی سرگرمیوں سے اجتناب کریں تو یہ ایک ڈالر بچانے کے مترادف ہوگا۔

وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ اس طرح بچایا گیا ہر ڈالر ایندھن کی درآمد کے لیے وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -