-Advertisement-

بلاول بھٹو کا لاڑکانہ کا دورہ، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ اور عوامی خدمت پر زور

تازہ ترین

امریکا کو ایران کی جانب سے تجاویز پر جواب کا انتظار ہے، مارکو روبیو

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے روم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی...
-Advertisement-

نوڈیرو میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے میئر لاڑکانہ انور علی نواز لوہار نے بھٹو ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران میئر لاڑکانہ نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور کو عید کی مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر میئر انور لوہار نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پارٹی قیادت کو تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میئر لاڑکانہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ عوامی نمائندے شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات محنت کریں۔

ملاقات میں رکن سندھ اسمبلی جمیل سومرو بھی موجود تھے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -