-Advertisement-

لکی سیمنٹ کی جانب سے خیبر پختونخوا میں خصوصی افراد میں 110 وہیل چیئرز کی تقسیم

تازہ ترین

جنگ شروع کرنے والے حکمرانوں کی دعائیں خدا قبول نہیں کرتا، پوپ فرانسس

پوپ لیو نے اتوار کے روز سینٹ پیٹرز اسکوائر میں ہزاروں افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خدا...
-Advertisement-

لکی سیمنٹ نے خیبر پختونخوا کے علاقے پیزو میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے دوران مستحق افراد میں 110 وہیل چیئرز تقسیم کی ہیں۔

تقریب کے دوران لکی سیمنٹ کے ہیڈ آف ہیومن ریسورس وقاص ابرار نے مقامی کمیونٹی کے نمائندوں اور منتظمین کی موجودگی میں مستحقین کو وہیل چیئرز فراہم کیں۔

اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ خصوصی افراد کی شمولیت، وقار اور ان کی دیکھ بھال کمپنی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وہیل چیئرز حاصل کرنے والے افراد نے لکی سیمنٹ کی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ اس تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

کمپنی حکام کے مطابق یہ اقدام سماجی بہبود اور کمیونٹی سپورٹ پروگرام کا حصہ ہے، جس کا مقصد معذور افراد کی مشکلات میں کمی لانا اور انہیں روزمرہ کے امور میں نقل و حرکت کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔

لکی سیمنٹ نے اپنے کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبلٹی کے عزم کو دہراتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ صحت، تعلیم اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے شعبوں میں فلاحی کاموں کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -