-Advertisement-

وزیراعلیٰ پنجاب کا 15 شہروں میں نکاسی آب کے منصوبے جون سے قبل مکمل کرنے کا حکم

تازہ ترین

پوپ فرانسس کو سیاست سے دور رہنے کا مشورہ، ڈونلڈ ٹرمپ کا تنقیدی بیان

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کے روز سی بی ایس نیوز کی سینیئر نامہ نگار نورا او ڈونل کے...
-Advertisement-

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے 15 شہروں میں نکاسی آب کے جاری منصوبوں کو مون سون کی آمد سے قبل جون تک مکمل کرنے کی سخت ہدایت جاری کر دی ہے۔

لاہور میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے واسا کمپلیکس کے ڈیزائن کی منظوری دی اور حکام کو ہدایت کی کہ نکاسی آب اور سیوریج کے کاموں کو 24 گھنٹے جاری رکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ مون سون کے پیش نظر ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔

منصوبے کے تحت 15 شہروں میں 2 ہزار 265 کلومیٹر لمبی سیوریج لائنیں بچھائی جائیں گی جبکہ برساتی پانی کے اخراج کے لیے 189 کلومیٹر پائپ لائنیں ڈالی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں 86 ڈسپوزل اسٹیشن اور 9 زیر زمین اسٹوریج ٹینک تعمیر کیے جائیں گے۔

جن شہروں میں کام تیزی سے جاری ہے ان میں سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، گجرات، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، سیالکوٹ، جہلم، حافظ آباد، ساہیوال، فیصل آباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور راولپنڈی شامل ہیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نکاسی آب کے نظام کی تکمیل کے بعد 752 کلومیٹر طویل سڑکیں بھی تعمیر کی جائیں گی۔ واسا کمپلیکس میں افسران کے لیے ہاسٹلز بھی بنائے جائیں گے، جبکہ منصوبوں کی پیش رفت کی نگرانی کے لیے ڈیش بورڈ اور موبائل ایپلیکیشنز کا استعمال کیا جائے گا۔

حکام نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ مون سون سے قبل نالوں کی صفائی اور پانی کے بہاؤ کو بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر ڈی سلٹنگ مہم کا بھی آغاز کیا جا رہا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -