-Advertisement-

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

تازہ ترین

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ ہونے والی ملاقات میں...
-Advertisement-

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم بنیادی طور پر خشک رہے گا۔

اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ دوپہر کے وقت تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے تاہم جنوبی اضلاع میں دن کے وقت درجہ حرارت زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ بالائی علاقوں میں رات کے اوقات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

سندھ بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ ساحلی علاقوں میں دوپہر کے وقت تیز ہواؤں کے چلنے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی گرم اور خشک موسم کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -