-Advertisement-

پی ایم اے کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ، ایئر چیف مارشل نے سلامی لی

تازہ ترین

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، علاقائی امن کے لیے سفارتی کوششوں پر زور

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ایران کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کر لیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن...
-Advertisement-

ایبٹ آباد میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں ایک پروقار پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں 153 ویں پی ایم اے لانگ کورس اور 38 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کیڈٹس نے اپنی تربیت مکمل کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو سلامی پیش کی۔

پریڈ کے دوران اچانک موسلا دھار بارش شروع ہوگئی تاہم کیڈٹس نے موسم کی خرابی کے باوجود نظم و ضبط کی اعلیٰ مثال قائم رکھی۔ کیڈٹس نے بارش میں بھی اپنی مارچ جاری رکھی اور انتہائی پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مہمان خصوصی کو سلامی پیش کی۔

تقریب میں 72 ویں انٹیگریٹڈ کورس، 15 ویں مجاہد کورس اور 27 ویں لیڈی کیڈٹ کورس کے شرکاء نے بھی کامیابی کے ساتھ اپنی تربیت مکمل کی۔ پی ایم اے کاکول کی اس پاسنگ آؤٹ پریڈ میں دوست ممالک سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس نے بھی شرکت کی اور اپنی کورسز کی تکمیل کے بعد اعزاز کے ساتھ پاس آؤٹ ہوئے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -