-Advertisement-

علی پور: آوارہ کتوں کے حملے میں چھ سالہ بچہ جاں بحق

تازہ ترین

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی نیول وار کالج کے وفد سے ملاقات

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے پاکستان نیول وار کالج کے 55 ویں تربیتی کورس کے شرکاء نے...
-Advertisement-

علی پور کی تحصیل میں آوارہ کتوں کے حملے میں چھ سالہ بچہ شدید زخمی ہونے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اس افسوسناک واقعے نے علاقے میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور انتظامی غفلت پر عوامی تشویش کو مزید ہوا دے دی ہے۔

متاثرہ خاندان کے مطابق واقعہ تھانہ کنڈائی کی حدود میں پیش آیا جہاں آوارہ کتوں کے ایک غول نے چھ سالہ رضوان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں بچہ شدید زخمی ہو گیا۔

واقعے کے فوری بعد بچے کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی نوعیت سنگین ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے اسے تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا تھا۔

چھ سالہ رضوان تین روز تک ہسپتال میں زیر علاج رہا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور ہفتے کے روز خالقِ حقیقی سے جا ملا۔ مقامی پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضابطے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -