-Advertisement-

کراچی: ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

تازہ ترین

اسلام آباد میں دکانیں اور بس اڈے بند کرنے کی خبریں بے بنیاد قرار، ڈپٹی کمشنر کی تردید

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دکانوں اور بس اڈوں کی بندش سے متعلق سوشل میڈیا...
-Advertisement-

کراچی اور بہاولنگر میں پیش آنے والے ٹریفک کے مختلف حادثات کے نتیجے میں تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ پر ٹریلر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹریلر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے اور لاش و زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

سپر ہائی وے پر پیش آنے والے ایک اور حادثے میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار عبداللہ جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

ادھر بہاولنگر کی چشتیاں روڈ پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاش اور زخمی کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -