-Advertisement-

اسلام آباد پولیس کی پہلی سہ ماہی میں 597 سرچ آپریشنز، ہزاروں افراد کی جانچ پڑتال

تازہ ترین

سندھ حکومت کی نئی گندم پالیسی سے چھوٹے کاشتکاروں کو فائدہ ہوگا: شرجیل میمن

سندھ حکومت نے گندم کی خریداری پالیسی میں اہم تبدیلیاں کرتے ہوئے کاشتکاروں کو بڑی ریلیف فراہم کر دی...
-Advertisement-

اسلام آباد پولیس نے سال 2026 کی پہلی سہ ماہی کے دوران وفاقی دارالحکومت میں کیے گئے سرچ آپریشنز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں مشکوک افراد اور غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے خلاف مجموعی طور پر 597 آپریشنز کیے گئے۔

ان کارروائیوں کے دوران پولیس نے 57 ہزار 961 افراد اور 25 ہزار 25 گھروں کی تلاشی لی۔ ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے 6 ہزار 871 دکانوں اور 2 ہزار 188 ہوٹلوں کا معائنہ بھی کیا گیا۔

پولیس نے سکیورٹی کے پیش نظر 19 ہزار 343 موٹر سائیکلوں اور 6 ہزار 884 گاڑیوں کی بھی جانچ پڑتال کی۔ کارروائیوں کے نتیجے میں 362 افغان باشندوں سمیت 3 ہزار 383 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے تھانوں میں منتقل کر دیا گیا۔

آپریشنز کے دوران پولیس نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کیں۔ برآمد ہونے والے سامان میں کلاشنکوف، رائفلیں، شاٹ گن کے ساتھ ساتھ چرس، ہیروئن، آئس اور شراب شامل ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور جرائم کے خاتمے کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -