-Advertisement-

پنجاب: بنجر زمینوں کو جھینگوں کی فارمنگ کے ذریعے معاشی زونز میں تبدیل کرنے کا منصوبہ شروع

تازہ ترین

لاہور ہائی کورٹ: پی ٹی آئی رہنماؤں کی 9 مئی مقدمات میں اپیلوں پر سماعت ملتوی

لاہور ہائی کورٹ نے نو مئی کے واقعات سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی اپیلوں...
-Advertisement-

پنجاب حکومت نے بنجر زمینوں کو زرعی معاشی زونز میں تبدیل کرنے کے لیے جھینگے کی فارمنگ کا ایک انقلابی منصوبہ شروع کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر شروع کیے گئے اس اقدام کا مقصد صوبے میں ایکوا کلچر کو فروغ دے کر برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

سرگودھا شرمپ اسٹیٹ میں تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ یہاں 126 میں سے 118 تالابوں کی کھدائی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ ان کے کناروں کی تیاری 92 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔ منصوبے کے تحت 116 ٹیوب ویلز کی بورنگ مکمل ہے اور پانی کی فراہمی کا نظام 92 فیصد مکمل ہو چکا ہے۔ 500 ایکڑ پر محیط اس منصوبے میں 365 ایکڑ زمین کو ہموار کرنے کے بعد 2020 میٹر طویل سڑک کا بنیادی کام مکمل کر لیا گیا ہے اور ویئر ہاؤس کی تعمیر 90 فیصد مکمل ہے۔

علی والا شرمپ اسٹیٹ میں بھی نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔ 1267 ایکڑ رقبے میں سے 90 فیصد زمین کو کلیئر کر دیا گیا ہے جبکہ 737 میں سے 642 تالاب تیار ہو چکے ہیں۔ نکاسی آب کا نظام 91 فیصد مکمل ہے اور 9000 میٹر طویل سڑکوں کے نیٹ ورک کا سروے مکمل کرنے کے بعد 80 فیصد ارتھ فلنگ بھی مکمل کر لی گئی ہے۔ یہاں ایڈمن آفس، ہاسٹل، ویئر ہاؤس اور لیبر رہائش گاہوں جیسی بنیادی سہولیات کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے۔

شاہگڑھ شرمپ فارم میں پانی کی فراہمی کا نظام 90 فیصد، بجلی کی تنصیب 95 فیصد اور سڑکوں کی تعمیر 97 فیصد تک مکمل ہو چکی ہے۔ یہ پنجاب کا پہلا جدید اور سائنسی بنیادوں پر چلنے والا منصوبہ ہے جہاں ماہرین نے پانی کے درجہ حرارت کو آبی حیات کے لیے انتہائی موزوں قرار دیا ہے۔ جھینگوں کی خوراک اور سپلیمنٹس کے استعمال سے پیداوار اور معیار میں بہتری کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی معیار کی جھینگے کی فارمنگ پنجاب کو ایکوا کلچر کا اہم مرکز بنا دے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ نہ صرف بنجر زمینوں کو کارآمد بنائے گا بلکہ ملکی برآمدات میں اضافے اور مقامی سطح پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -