-Advertisement-

ریڈ زون کی بندش: وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائی کورٹ آج بند رہیں گی

تازہ ترین

صدر مملکت کا قومی زندگی میں اقبال کے افکار کی عملی ترویج پر زور

صدر مملکت آصف علی زرداری نے علامہ محمد اقبال کے افکار کو قومی زندگی اور عوامی کردار کا حصہ...
-Advertisement-

اسلام آباد میں ریڈ زون کی بندش کے باعث وفاقی آئینی عدالت اور اسلام آباد ہائی کورٹ آج منگل کے روز بند رہیں گی۔ انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی خدشات اور راستوں کی بندش کے پیش نظر عدالتی تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے عدالتی امور کی معطلی کی تصدیق کر دی ہے۔ اس سے قبل رجسٹرار آفس کی جانب سے عدالت کھلی رکھنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم تازہ ترین صورتحال کے تناظر میں اس فیصلے پر نظر ثانی کی گئی ہے۔

وفاقی آئینی عدالت کے رجسٹرار نے بھی اسی نوعیت کا اعلان جاری کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ریڈ زون تک رسائی ممکن نہ ہونے کی بنا پر وفاقی آئینی عدالت میں بھی آج کوئی عدالتی کارروائی نہیں ہوگی۔

دونوں عدالتوں کے رجسٹرار دفاتر نے میڈیا کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے کہ آج منگل کے دن تمام عدالتی سرگرمیاں بند رہیں گی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -