-Advertisement-

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک ہزار روپے کی نمایاں کمی

تازہ ترین

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان متوقع، مذاکرات کا دوسرا دور کل ہونے کا امکان

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا...
-Advertisement-

بین الاقوامی اور مقامی منڈیوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں منگل کے روز نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 10 ڈالر کی کمی کے بعد 4778 ڈالر پر آ گئی ہے۔

ملکی صرافہ بازاروں میں بھی مندی کا رجحان دیکھا گیا جہاں سونے کی فی تولہ قیمت 1000 روپے کی کمی سے 5 لاکھ 162 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا 857 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 28 ہزار 808 روپے پر فروخت ہوا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی گراوٹ دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 59 روپے سستی ہو کر 8358 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 51 روپے کی کمی کے بعد 7165 روپے کی سطح پر آ گئی۔ دیگر دھاتوں میں اسپاٹ سلور 1.4 فیصد کمی کے ساتھ 78.80 ڈالر، پلاٹینم 0.8 فیصد کمی سے 2072.22 ڈالر اور پیلیڈیم 0.3 فیصد کمی کے بعد 1547.25 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق پیر کے روز بھی سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی جب فی تولہ قیمت 4900 روپے گر کر 5 لاکھ 1162 روپے پر بند ہوئی تھی۔ ہفتے کے روز ہونے والا 4500 روپے کا اضافہ پیر کے روز کی گراوٹ سے ختم ہو گیا تھا۔

عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اس اتار چڑھاؤ کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ اور 10 سالہ ٹریژری بانڈز کی شرح منافع میں تیزی ہے۔ ڈالر کے مضبوط ہونے سے غیر ملکی خریداروں کے لیے سونا مہنگا ہو گیا، جس کے باعث سرمایہ کاروں نے محتاط رویہ اپنایا۔

اس کے علاوہ امریکہ اور ایران کے مابین کشیدگی میں اضافے اور ایرانی کارگو جہاز کو قبضے میں لیے جانے جیسے واقعات نے عالمی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے، جس کے اثرات براہ راست قیمتی دھاتوں کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ابتدائی گراوٹ کے بعد سونا 4800 ڈالر کی سطح کے قریب برقرار رہنے کی کوشش کر رہا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -