-Advertisement-

سارک چیمبر کے صدر چاندی راج ڈھاکل کا ایف پی سی سی آئی سیکریٹریٹ کا دورہ

تازہ ترین

صدر شی جن پنگ کا مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے عالمی برادری پر زور

بیجنگ میں چینی صدر شی جن پنگ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ میں...
-Advertisement-

اسلام آباد (پی آر) سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چنڈی راج ڈھاکل نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر سیکرٹریٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چنڈی راج ڈھاکل نے عاطف اکرام شیخ کو سارک چیمبر کا نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے تنظیمی امور، علاقائی تجارت کے فروغ اور سارک خطے میں کاروباری سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ رکن ممالک کے مابین معاشی تعاون بڑھانے کے لیے سارک بزنس آرگنائزیشن کو مزید فعال بنایا جائے گا۔ اجلاس میں سارک رکن ممالک کے درمیان فضائی اور زمینی رابطوں کو بہتر بنانے کی تجاویز پر بھی غور کیا گیا تاکہ خطے میں تجارت اور نقل و حمل کو آسان بنایا جا سکے۔

اس موقع پر فیڈریشن کے سابق صدر زبیر احمد ملک، نائب صدر طارق جدون، سارک سی سی آئی کی جنرل اسمبلی کے نومنتخب اراکین، چیئرمین کیپیٹل آفس کریم عزیز ملک اور چیئرمین کوآرڈینیشن ملک سہیل بھی موجود تھے۔

ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے اپنے خطاب میں کہا کہ رکن ممالک کو باہمی اختلافات پسِ پشت ڈال کر باہمی تعاون پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور دیگر سارک ممالک کو خطے کی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ اس کے براہ راست ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سارک خطے میں مشترکہ ترقی اور خوشحالی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے استفادہ کرنا وقت کی ضرورت ہے۔

چنڈی راج ڈھاکل نے کہا کہ پاکستان سارک کا ایک اہم رکن ملک ہے جس نے تنظیم کے قیام اور استحکام میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سارک کاروباری برادری کو حکومتوں کے ساتھ مل کر عملی اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

چنڈی راج ڈھاکل نے مزید کہا کہ پاکستان میں سارک ہاؤس کا قیام تمام رکن ممالک کی مشترکہ ذمہ داری ہے جس سے تنظیمی روابط اور تعاون مزید مستحکم ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ رکن ممالک کے مابین اعتماد سازی کے کئی اقدامات زیر غور ہیں جن پر عمل درآمد مشترکہ طور پر یقینی بنایا جائے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل بریگیڈیئر (ر) افتخار اوپل بھی موجود تھے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -