-Advertisement-

حکومت کا ایئرپورٹ سیکیورٹی اور مسافروں کی سہولت کے لیے مشترکہ حکمت عملی کی منظوری کا فیصلہ

تازہ ترین

آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر حملہ، ایران اور امریکا کے درمیان امن مذاکرات خطرے میں

آبنائے ہرمز میں دو بحری جہازوں پر حملوں کے واقعات پیش آئے ہیں جس سے امریکہ اور ایران کے...
-Advertisement-

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کے مابین مشترکہ حکمت عملی طے کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اجلاس کا بنیادی مقصد ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سہولت کو بہتر بنانا اور سیکیورٹی کے نظام کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا، سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد علی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ میجر جنرل نور ولی خان، ایڈیشنل سیکرٹری دفاع میجر جنرل قیصر سلیمان، ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید اور ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام متعلقہ اداروں کے درمیان رابطے اور ہم آہنگی کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ مسافروں کو تیز رفتار اور آسان سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ اجلاس میں ایئرپورٹس پر سکریننگ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت مشترکہ کاؤنٹرز قائم کیے جائیں گے اور ایک ہی سکریننگ سسٹم کے ذریعے تمام ادارے ایک ہی مقام سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔

ایئرپورٹس پر ای گیٹس کی تنصیب پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا جس سے امیگریشن کے عمل میں تیزی آئے گی اور مسافروں کا وقت بچے گا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ تمام محکموں کی مشترکہ سکریننگ سے وقت کی بچت ہوگی اور باہمی تعاون سے ہوائی اڈوں پر مسافروں کے رش اور انتظار کے اوقات میں نمایاں کمی آئے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو جدید، تیز رفتار اور آسان سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

سیکرٹری دفاع نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ ہوائی اڈوں پر پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات کی روک تھام اور طیاروں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے جدید مشینری درآمد کی جا رہی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -