-Advertisement-

اسلام آباد: 23 اپریل کو ریڈ زون میں وفاقی دفاتر بند، ملازمین کو ورک فرام ہوم کی ہدایت

تازہ ترین

عثمان خان کی ریکارڈ ساز سنچری، حیدرآباد کنگز مین کی سنسنی خیز فتح

عثمان خان نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے گیارہویں ایڈیشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے...
-Advertisement-

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع تمام سرکاری دفاتر میں 23 اپریل کو دفتری امور گھر سے انجام دیے جائیں گے۔ حکومت پاکستان نے سیکیورٹی اور انتظامی وجوہات کے پیش نظر اس ایک روزہ ورک فرام ہوم پالیسی کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق ریڈ زون میں قائم تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں معمول کی جسمانی حاضری معطل رہے گی۔ اس دوران تمام سرکاری ملازمین کو اپنے اسٹیشنز پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر انہیں فوری طور پر طلب کیا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ صرف ایک دن کے لیے نافذ العمل ہوگا اور اگلے روز سے تمام سرکاری دفاتر میں معمول کے مطابق دفتری سرگرمیاں بحال کر دی جائیں گی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -